Cookies on Plantwise Knowledge Bank

Like most websites we use cookies. This is to ensure that we give you the best experience possible.

 

Continuing to use www.plantwise.org/KnowledgeBank means you agree to our use of cookies. If you would like to, you can learn more about the cookies we use.

Plantwise Knowledge Bank

Your search results

پیسٹ مینجمنٹ گائیڈ (گرین اینڈ ییلو لسٹ)

دھان کے پتوں کے بھورے دھبے

Cochliobolus miyabeanus (syn. Bipolaris oryzae)
Pakistan
  • ہمیشہ بیماری سے پاک تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔
  • بیماری سے متاثرہ مڈھوں کو جلا کر تلف کر دیں۔
  • نائٹروجنی کھاد کے ذریعے استعمال سے گریز کریں۔ 
  • کھیت میں دانہ بننے کی حالت پانی کی سطح 3 انچ تک برقرار رکھیں۔ 
  • پوٹاش کی کمی دھان کے بھورے دھبوں کی بیماری کی وجہ بن سکتی ہے۔
  • بھورے دھبوں کی بیماری کا حملہ پتوں اور دانوں پر ہوتا ہے۔ 
  • بھورے دھبے پتوں اور چھلکے پر فصل کی پختگی پر پہنچنے پر ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ دھبے گول بیضوی ہوتے ہیں۔ 
  • یہ بیماری ہوا اور بیج کے ذریعے پیدا ہوتی ہے۔
  • فصل کے دانے بننے کی حالت تک پہنچنے تک پانی کی سطح 3 انچ تک قائم رکھیں۔
  • کیمیائی زہروں (کیڑے مار زہریں، جڑی بوٹی مار زہریں، پھپھوندی کش ادویات) کو استعمال کرنے سے پہلے لیبل پر دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں۔ سپرے کے دوران ہاتھوں پر ربڑ کے لمبے دستانے، سر پر پگڑی/ ٹوپی، آنکھوں پر عینک (Goggles) اور چہرے پر ماسک لگائیں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے مکمل کرنے کے بعد دن کے آخر میں اچھی طرح نہائیں۔ استعمال کے بعد سپرے کے خالی ڈبوں کو زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دبا دیں۔ فصل کی برداشت (کٹائی) اور آخری سپرے کے دوران تجویز کردہ مناسب وقفہ رکھیں۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں پیسٹی سائیڈ کے لیبل سمیت قریبی ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں
  • بیج پر ٹیبوکونازول بحساب 4 ملی گرام فی کلو گرام لگانے کے بعد کاشت کریں۔
  • یہ WHOکی کلاس "II" ہے۔ درمیانے درجے کی مضر ہے۔
  • بیج پر تھائیوفینیٹ میتھائل 2.5 گرام فی کلو گرام بیج لگائیں۔
  • یہ WHOکی کلاس "U" ہے۔ اس میں نقصان رسائی کا احتمال نہیں ہے۔
  • بیج پر کاربینڈازیم بحساب 2 سے 4 گرام فی کلو گرام بیج لگائیں یا ڈائی فینا کونازول بحساب 125 ملی لیٹر فی 100 لیٹر استعمال کریں۔
  • یہ WHOکی کلاس "II" ہے۔اس میں درمیانے درجے کا نقصان رسائی کا احتمال ہے۔
  • فصل پر کاپرہائیڈرو آکسائیڈ بحساب 500 گرام فی 100 لیٹر پانی فی ایکڑ یا ڈائی فینا کونازول بحساب 125 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں۔
  • یہ WHOکی کلاس "U" ہے اس میں نقصان رسائی کا احتمال نہیں۔ 
  • یہ WHOکی کلاس "III"ہے۔ یہ ہلکی مضر ہے۔
مصنفین: Yasar Saleem Khan, Amna Palwasha CABI CWA, Rawalpindi, y.khan@cabi.org, Palwasha.khan86@yahoo.com +92 51 8317071

تخلیق کردہ/تیار کردہ/تجدید: June, 2013
تیار کردہ: Plantwise