Cookies on Plantwise Knowledge Bank

Like most websites we use cookies. This is to ensure that we give you the best experience possible.

 

Continuing to use www.plantwise.org/KnowledgeBank means you agree to our use of cookies. If you would like to, you can learn more about the cookies we use.

Plantwise Knowledge Bank

Your search results

Plantwise Factsheets for Farmers

دھان کا ٹوکا، ٹڈا‏

Hieroglyphus banian
Pakistan

بیماری کی پہچان

یہ دھان کا ایک اہم نقصان رساں کیڑا ہے۔ یہ دھان کی نرسری کو شدید نقصان پہنچا کر پیداوار
میں نمایاں کمی کا باعث بنتا ہے۔ بالغ ٹڈے کا سائز تقریباًچھوٹی انگلی کے برابر ہوتا ہے۔
جسم کا رنگ سنہری مائل زرد جس کی پشت پر تین سیاہ رنگ کی لکیریں ہوتی ہیں۔
بالغ اور بچے دھان کے کھیت میں موجود گھاس، کھالوں اور کھائیوں میں پائے جاتے ہیں۔
 بالغ اور بچے شروع میں کھیت کے اطراف میں موجود پودوں کے پتے کھاتے ہیں۔
یہ پتوں کے بڑے بڑے ٹکڑوں کو کھا جاتے ہیں۔ اگست سے ستمبر کے دوران یہ بھاری نقصان پہنچاتے ہیں
جس کی وجہ سے پتوں کی گراوٹ ہو سکتی ہے۔ یہ سٹّے میں موجود دانوں کو بھی کھاتے ہیں جس کی وجہ سے
 سٹّے خالی ہو جاتے ہیں۔‏

پس منظر

دھان کا ٹوکا/ٹڈا سارا سال دھان، مکئی، باجرہ، کماد اور گھاس وغیرہ سے خوراک حاصل کرتا ہے۔
ستمبر سے نومبر کے درمیان ٹوکا/ٹڈا زمین میں 2 سے 3 انچ یعنی تقریباً چھوٹی انگلی کے برابر
گہرائی میں انڈے دیتا ہے۔ انڈے گچھے کی شکل میں دیے جاتے ہیں جو کہ ایک پوٹلی میں بند ہوتے ہیں۔
 اس پوٹلی میں 8 سے 13 تک انڈے ہو سکتے ہیں۔ نومبر سے مارچ تک انڈے زمین میں پڑے رہتے ہیں۔
جون کے آخر یا جولائی کے شروع (مون سون کے دوران) میں انڈوں سے بچے نکلتے ہیں جو نکلنے کے بعد پتوں
کو کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ کھانے کے لیے لمبے فاصلے طے کر سکتے ہیں۔‏

مینجمنٹ/ کنٹرول

دھان کی فصل کے قریب ٹوکا/ٹڈا کے متبادل خوراکی پودے نہ اُگنے دیں۔
انڈوں کو تلف کر نے کے لیے کسّی کی مدد سے دھان کے کھیت میں موجود بندوں اور کھالوں کو توڑ دیں۔
جب نرسری کی صورت میں 2 اور فصل کی صورت میں 5 ٹوکا/ٹڈا فی سویپ (دستی جالی) پائے جائیں تو فینٹروتھیان + بی پی ایم سی (فینوبوکارب) بحساب 400ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں یا فینٹروتھیان + بی پی ایم سی (فینوکارب) بحساب 12 کلوگرام فی ایکڑ دھوڑا کریں۔
یاد رہے! فینٹروتھیان کے استعمال سے غیر متوقع نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
سپرے کی احتیاطیں:
کیمیائی زہروں (کیڑے مار زہریں، جڑی بوٹی مار زہریں، پھپھوندی کش ادویات) کو استعمال کرنے سے پہلے لیبل پر دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں۔ سپرے کے دوران ہاتھوں پر ربڑ کے لمبے دستانے، سر پر پگڑی/ ٹوپی، آنکھوں پر عینک (Goggles) اور چہرے پر ماسک لگائیں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے مکمل کرنے کے بعد دن کے آخر میں اچھی طرح نہائیں۔ استعمال کے بعد سپرے کے خالی ڈبوں کو زمین میں گہرا گڑھا  کھود کر دبا دیں۔ فصل کی برداشت (کٹائی) اور آخری سپرے کے دوران تجویز کردہ مناسب وقفہ رکھیں۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں پیسٹی سائیڈ کے لیبل سمیت قریبی ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔‏

کیمیائی زہروں کے استعمال کے دوران حفاظتی لباس پہنیں اور لیبل پر دی گئی ہدایات برائے مجوزہ مقدار اور وقت استعمال ، فصل کی کٹائی اور اۤخری سپرے کے وقفہ پر عمل کریں

The recommendations in this factsheet are relevant to: Pakistan

Authors: Muhammad Saeed, Faryad Hussain, Muazzama Batool
Goverment of Punjab
©CAB International. Published under a CC-BY-SA 4.0 licence.

Plantwise Factsheets Library app

Get all of the factsheets and pest management decision guides from this website in an offline format via the Plantwise Factsheets Library app.